کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

بھارتی ٹیم دفاعی چیمپیئن ہے اور حال ہی میں آسٹریلیائی دورے کے دوران ہی ٹیم کے کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے کھیل کے شائقین کو چونکا دیا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبھارتی ٹیم دفاعی چیمپیئن ہے اور حال ہی میں آسٹریلیائی دورے کے دوران ہی ٹیم کے کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے کھیل کے شائقین کو چونکا دیا ہے

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے سنہ 2015 کے ورلڈ کپ کے لیے دفاعی چیمپیئن بھارت کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان منگل کی سہ پہر کر دیا ہے۔

ٹیم کے کپتان کے طور پر مہندر سنگھ دھونی کے نام کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا تھا۔

ٹیم میں ان کے علاوہ مہندر سنگھ دھونی، شکیھر دھون، روہت شرما، اجنکیا رہانے، ویراٹ کوہلی، سوریش رائینا، امباتی رائیڈو، روِندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، سٹوارٹ بنی، آر ایشون، امیش یادو، ایشانت شرما، بھونیشور کمار اور محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں بھارت نے گذشتہ بار بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جیت حاصل کی تھی۔

بھارتی ٹیم دفاعی چیمپیئن ہے اور حال ہی میں آسٹریلیا کے دورے کے دوران ہی ٹیم کے کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے کھیل کے شائقین کو چونکا دیا ہے۔

آئر لینڈ کی ٹیم میں کپتان کے علاوہ چار ایسے تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو اپنا تیسرا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنآئر لینڈ کی ٹیم میں کپتان کے علاوہ چار ایسے تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو اپنا تیسرا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں

ماہرین کا خیال ہے کے سٹوارٹ بنی کے علاوہ تمام نام لوگوں کی نظر میں تھے۔ اکشر پٹیل نے گذشتہ آئی پی ایل میں اپنی کارکردگی سے سیلیکٹروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کی اور ٹیم میں شامل کیے گئے۔

کرکٹ کے عالمی کپ کے آغاز میں اب 40 دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور اس میں شرکت کرنے والے ممالک اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کر رہے ہیں۔

سب سے پہلے بنگلہ دیش نے اپنی ٹیم کا اعلان کیا اور پھر اس کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم نے بھی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش نے فاسٹ بولر مشرفے مرتضیٰ کو کپتان بنایا ہے جبکہ آل راؤنڈر شکیب الحسن نائب کپتان ہوں گے۔

ان کے علاوہ ٹیم میں تمیم اقبال، امین الحق، مومن الحق، محمود اللہ ریاض، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، ناصر حسین، تائج الاسلام، تسکین احمد، الامین حسین، روبیل حسین، سومیا سرکار، شبیر رحمان اور عرفات سنی شامل ہیں۔

آئر لینڈ کی ٹیم کا پیر کو اعلان کیا گیا اور آئرلیند کی ٹیم منتخب کرنے والے اراکین نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے سنہ 2015 کے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا بھی اعلان کر دیا۔

او برائن برادران ٹیم کا اہم ستون تصور کیے جاتے ہیں

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشناو برائن برادران ٹیم کا اہم ستون تصور کیے جاتے ہیں

آ‏‏ئرلینڈ کی ٹیم اس طرح ہے:

ویلم پورٹرفیلڈ، اینڈریو بلبائرنی، پیٹر چیز، ایلیکس کوسیک، جارج ڈاکریل، ایڈ جوائس، اینڈریو میک برائن، جون مونی، ٹم مرٹاگھ، کیون او برائن، نیل او برائن، پال سٹرلنگ، سٹوارٹ تھامپسن، گرے ولسن اور کریگ ینگ۔