کوہلی نے سچن کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے 10 بھارتی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ کرکٹ کے کھلاڑی ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے 10 بھارتی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ کرکٹ کے کھلاڑی ہیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان وراٹ کوہلی نے مایہ ناز کرکٹر سچن تندولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، لیکن کس شعبے میں؟

وراٹ کوہلی نے اس کارنامے کو کرکٹ کے میدان پر انجام نہیں دیا ہے بلکہ ٹوئٹر کی دنیا میں وہ آگے نکل گئے ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ٹوئٹر پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد سچن تندولکر سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

کوہلی کو ان کے اکاؤنٹ iamkohli@ پر اڑتالیس لاکھ ستّر ہزار ایک سو نوے افراد فالوکرتے ہیں۔

دوسری طرف سچن تیندولکر کے فالوور کی تعداد کوہلی سے کم ہے اور انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد اس وقت اڑ تالیس لاکھ انہتر ہزار آٹھ سو انچاس ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان مہندر سنگھ دھونی کو بھی ایک بڑی تعداد ٹوئٹر پر فالو کرتی ہے اور اس وقت انہیں تینتیس لاکھ ستائیس ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔

اس کے بعد کرکٹر وریندر سہواگ کا نام آتا ہے جن کے فالوور تقریباً بتیس لاکھ ہیں۔ یواراج سنگھ کو تقریباً ساڑھے ستائیس لاکھ جبکہ سریش رائنا کو تقریباً کو چھبیس لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں۔

بھارت میں امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر سب زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں

،تصویر کا ذریعہHOTURE

،تصویر کا کیپشنبھارت میں امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر سب زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں

ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے 10 بھارتی کھلاڑیوں میں تقریباً سبھی کے سب کرکٹرز ہی شامل ہیں۔ بھارت کی سٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا ہی ایسی واحد کھلاڑی اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں جنہیں تقریباً بائیس لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں۔

بھارت میں جن سلیبریٹیز یا سرکردہ شخصیات کو ٹوئٹر پر زیادہ فالو کیا جا تا ہے ان میں امیتابھ بچن سر فہرست ہیں جنہیں ایک کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ لوگ سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں۔