عامر خان کا پشاور کے متاثرہ سکول کے لیے عطیہ

عامر خان خان کے اس نیکر کی بیلٹ 24 قیراط سونے کے تاروں سے بنا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنعامر خان خان کے اس نیکر کی بیلٹ 24 قیراط سونے کے تاروں سے بنا ہے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی 30 ہزار پاؤنڈ مالیت کی نیکر پشاور سکول کی تعمیرِنو کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عامر خان خان کے اس نیکر کی بیلٹ 24 قیراط سونے کے تاروں سے بنا ہے۔

عامر حان نے یہ نیکر ڈیون الیگزینڈر کے خلاف میچ میں پہنا تھا جس میں وہ فاتح رہے تھے۔

28 سالہ عامر خان کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت افسوس ناک ہے کہ معصوم بچوں کو مارا گیا۔‘

’میں پشاور کے لیے یہ نیکر عطیہ کرنا چاہتا ہوں تاکہ سکول کی تعمیرِنو اور اس کے اردگرد کے علاقے کی سکیورٹی کے کاموں میں مدد مل سکے۔‘

عامر خان خود مئی میں باپ بنے ہیں اور بی بی سی ریڈیو 5 لائیو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم برطانیہ میں بہت خوش قسمت ہیں یہاں بہت اچھی سکیورٹی ہے۔ یہاں میں اپنی بیٹی کو اس اطمینان سے سکول بھیج سکتا ہوں کہ وہ وہاں محفوظ ہے۔ لیکن پاکستان میں آپ ایسا نہیں کر سکتے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ’یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ پاکستان میں والدین بچوں کو سکول بھیجتے تو ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ یہ واپس بھی آئیں گے یا نہیں۔‘

عامر حان نے یہ نیکر ڈیون الیگزینڈر کے خلاف میچ میں پہنا تھا جس میں وہ فاتح رہے تھے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنعامر حان نے یہ نیکر ڈیون الیگزینڈر کے خلاف میچ میں پہنا تھا جس میں وہ فاتح رہے تھے