ساؤتھ ہیمپٹن: انگلینڈ کی پوزیش مضبوط

،تصویر کا ذریعہGetty
ساؤتھ ہیمپٹن ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 25 رنز بنائے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آوٹ ہوا ہے۔
اس سے قبل میزبان ٹیم انگلینڈ نے پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 569 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔
اس وقت کریز پر مرلی وجے اور چتیشور پجورا موجود ہیں اور دونوں نے بالترتیب 11 اور چار رنز بنائے ہیں۔
آوٹ ہونے والی کھلاڑی اوپنر شیکر دھوون ہیں جن کا جیمز انڈرسن کی گیند پر کُک نے کیچ پکڑا۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/88639" platform="highweb"/></link>
دوسرے روز کے آغاز پر انگلینڈ کی جانب سے گیری بیلنس اور ائین بیل نے 247 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔
پہلے دن کی خاص بات گیری بیلنس اور ایلسٹر کک کی عمدہ بیٹنگ تھی، دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 158 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے کمار نے تین، جدیجا نے دو جبکہ محمد شامی اور روہت شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا جبکہ لارڈز ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو 95 رنز سے شکست دی تھی۔



