لارڈز:انگلینڈ کو جیت کے لیے 214 رنز درکار

بھارت انگلینڈ کی 82 سالہ کرکٹ تاریخ میں لارڈز کے میدان پر بھارت صرف ایک ہی بار فتح سے ہمکنارہوئی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنبھارت انگلینڈ کی 82 سالہ کرکٹ تاریخ میں لارڈز کے میدان پر بھارت صرف ایک ہی بار فتح سے ہمکنارہوئی ہے

لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بھارت کو جیت کے لیے چھ وکٹیں جبکہ انگلینڈ کو مزید 214 رنز درکار ہیں۔

چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کے بیٹسمین جو روٹ اور معین علی بالترتیب 14 اور 15 رنز پر کریز میں موجود تھے۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے دو جبکہ محمد شامی اور روندر جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ لیے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تازہ سکور دیکھیں</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/88837" platform="highweb"/></link>

اس سے قبل جمعرات کو انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی اور بھارت نے پہلی اننگز میں اجنیکا رہانے کی سنچری کی بدولت 295 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے چار، سٹورٹ براڈ اور بین سٹوکس نے دو دو جبکہ معین علی اور پولنکیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم کی پہلی اننگز کے جواب میں انگلینڈ نے گیری بیلنس کی سنچری کی بدولت 319 رنز بنائے۔

بھارت کے میڈیم فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے اچھی بولنگ کا مظاہر کیا

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنبھارت کے میڈیم فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے اچھی بولنگ کا مظاہر کیا

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے 82 رنز کے عوض چھ وکٹ لیے۔

بھارت نے 24 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری انگز کا اغاز کیا اور اوپنر مرلی وجے کے 95 رنز، روندر جڈیجہ کے 68 اور بولر بھونیشور کمار کے 52 رنز کی بدولت 342 رنز بناکر میچ میں واپسی کی۔

دوسری اننگز میں سٹوکس اور پولنکیٹ نے تین تین وکٹ لیے جبکہ معین علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک ایک وکٹ براڈ اور اینڈرسن کے حصے میں آئیں۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔