لارڈز ٹیسٹ: بھارت کی ٹیم مشکلات کا شکار

،تصویر کا ذریعہGetty
لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے انگلینڈ کے خلاف نو وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے ہیں۔
پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر کریز پر محد شامی اور ایشانت شرما موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 14 اور 12 رنز بنائے تھے۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/88837" platform="highweb"/></link>
بھارت کی جانب سے مرالی وجے اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا۔
بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 11 رنز کے مجوعی سکور پر شیکھر دھون سات رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
بھارت کی جانب سے پجورا نے 28، مرالی وجے نے 24 اور کوہلی نے 25 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے چار، سٹورٹ براڈ نے دو، بین سٹوکس اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔



