نوٹنگم ٹیسٹ: وجے مرالی کی شاندار سنچری

،تصویر کا ذریعہReuters
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان نوٹنگم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر بھارت نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔
پہلے روز کی اہم بات بھارتی اوپنر وجے مرالی کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے 20 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 122 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
پہلے روز کے اختتام پر وجے کا ساتھ دھونی دے رہے تھے جنھوں نے نصف سنچری مکمل کی ہے۔
پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کو جلد ہی اس وقت وکٹ ملی جب اوپنر دھون کو اینڈرسن نے 12 رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد وجے اور پجارا نے مل کر عمدہ بیٹنگ کی لیکن انگلینڈ پجارا کو 38 رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوا۔
پجارا کو بھی اینڈرسن نے آؤٹ کیا۔
بھارت کے مایہ ناز بیٹسمین کوہلی صرف ایک رن بنا سکے۔ ان کو براڈ نے آؤٹ کیا۔
بھارت کی چوتھی وکٹ 178 کے مجموعی سکور پر گری جب رہانے 32 رنز بنا کر پلنکٹ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔



