کولمبو ٹیسٹ: مہیلا جے وردھنے کی عمدہ بیٹنگ

،تصویر کا ذریعہReuters
کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے ہیں۔
پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر مہیلا جے وردھنے اور نروشن ڈک والا کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 140 اور 12 رنز بنائے ہیں۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89370" platform="highweb"/></link>
سری لنکا کی اننگز کی خاص بات مہیلا جے وردھنے کی شاندار بیٹنگ تھی۔ انھوں نے 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 140 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے اوپل تھرنگا اور کوشل سلوا نے پہلی اننگز کا آغاز کیا۔
سری کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 16 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
ابتدائی نقصان کے بعد مہیلا جے وردھنے اور کوشل سلوا نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 100 رنز کی شراکت قائم کی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین اور جے پی ڈومنی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



