گال: سری لنکا کو 172 رنز کے خسارے کا سامنا

سری لنکا کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 172 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی آخری وکٹ باقی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنسری لنکا کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 172 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی آخری وکٹ باقی ہے

گال ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے ہیں۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر رنگانا ہیراتھ 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

سری لنکا کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 172 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی آخری وکٹ باقی ہے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89369" platform="highweb"/></link>

سری لنکا کی جانب سے اپل تھرنگا اور کوشل سلوا نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان اینجلو میتھیوز ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 89 رنز بنائے۔

سری لنکا کے دوسرے نمایاں بلے باز اپل تھرنگا رہے، جنھوں نے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 83 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے پانچ اور مورنی مورکل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے نو وکٹوں کے نقصان پر 455 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات ڈین ایلگر اور جے پی ڈمنی کی شاندار سنچریاں تھیں۔

ڈین ایلگر نے 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 103 جبکہ جے پی ڈمنی نے دس چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے دلرووان پریرا نے چار اور سرنگا لکمل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔