الجزائر کا چُپ کا روزہ

،تصویر کا ذریعہAP
روزوں میں ورلڈ کپ کی تیاریاں
فٹ بال ورلڈ کپ کے آخری 16 ٹیموں میں جگہ بنانے کے بعد الجزائر کی ٹیم نے جب پریس کانفرنس کی تو اس میں اسلامی مقدس مہینے رمضان المبارک کا مسئلہ چھایا رہا۔
رمضان کے مہینے میں روزوں کے دوران ٹیم کی تیاریوں کے متعلق سوال پوچھے جانے پر ٹیم کے سٹرائیکر سليماني نے خاموشی اختیار کر لی جبکہ ٹیم کے منیجر اتنے ناراض ہوئے کہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔
الجزائر کا روس کے ساتھ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جس میں سليماني کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایک صحافی نے سليماني سے اتنا ہی پوچھا تھا کہ رمضان المبارک کے میہنے میں روزوں کے دوران ان کی تیاریوں میں کیا تبدیلیاں آئیں گی؟
یہ سوال سن کر کوچ واحد واحد خلیل ہودچ برہم ہو گئے: ’اس سوال کا کوئی جواب نہیں ہے۔ ہم صرف کھیل اور کھیل سے منسلک مسائل کے بارے میں بات کرتے ہیں۔‘
یہ بیان دینے سے پہلے انھوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اشارہ کر دیا تھا کہ کوئی کھلاڑی اس سوال کا جواب نہیں دے گا۔
عدالت کی پناہ میں

،تصویر کا ذریعہAFP
برازیل کے سٹار کھلاڑی نیمار کے ساتھ سنہ دو ہزار بارہ اور تیرہ میں کچھ دنوں تک چلے افيئر کے بعد پیٹريسيا جرڈین ایک بار پھر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
پلےبوائے میگزین نے اپنے جون کے شمارے میں صفحہ اول پر 'مس کپ' کے عنوان سے ان کی تصویریں شائع کی تھیں۔
فیدل کاسترو میراڈونا اور میسی کی حمایت میں
جنوبی امریکہ میں فٹبال اور سیاست کو الگ الگ نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں تقریباً ہر سیاست دان کی اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم اور کھلاڑی ہوتے ہیں۔
اپنے ایک عوامی پیغام میں کیوبا کے سابق صدر فیدل کاسترو نے ارجنٹائن کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کوچ ڈياگو میرا ڈونا اور کپتان ليونیل میسی کی حمایت کی ہے۔
کیوبا کے سرکاری میڈیا میں نشر ہونے والے ایک پیغام میں کاسترو نے کہا کہ انھوں نے میراڈونا کے عالمی کپ کا ایک میچ دیکھا تھا۔
انھوں نے کہا: ’میں نے بین الاقوامی سطح پر کھیل کا غیر معمولی معیار دیکھا۔ میں آپ کو سلام کرتا ہوں، میں میسی کو بھی سلام کرتا ہوں جو ارجنٹائن کے لوگوں کے لیے باعثِ فخر ہیں۔‘
پوتن کے لیے خاص بیئر

،تصویر کا ذریعہAFP
ولادی میر پوتن فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے برازیل آئیں گے۔
برازیل میں ایک خاص طرح کی بیئر بنائی گئی ہے جو روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ہم جنس پرستی کے متعلق خيالات کا مذاق اڑاتی ہے۔
اس بیئر کی بوتل پر لکھا ہے: ’ہیلو، میرا نام ولادی مير ہے۔ میں بغیر شرٹ کےگھڑ سواری کرنے اور چاقو لے کر چلنے والے شخص کے لیے بنی بیئر ہوں۔‘
اس بیئر کا نام ہے ’ہیلو، مائي نیم از ولادی مير۔‘ اسے ایک سکاٹش کمپنی بیئر کمپنی لانچ کرے گی۔ کمپنی نے روس میں ہم جنس پرستی اور ہم جنس پرستوں کے خلاف روسی صدر کے خیالات کی مخالفت کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا ہے۔
بیئر کی اس بوتل کو اینڈی وارہول کے پاپ آرٹ میں لپیٹا گیا ہے، اس بیئر کو برازیل میں اس وقت لانچ کیا جائے گا جب پوتن فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے برازیل آئیں گے۔
روس کے صدر پوتن سنہ 2000 سے ہی ہم جنس پرستی کے خلاف رہے ہیں اور روس میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے حق میں حمایت کرنے والے مظاہروں پر پابندی عائد ہے۔



