ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور یوروگوائے کے اہم میچ کی تصاویر
،تصویر کا کیپشنساؤ پاؤلو میں انگلینڈ اور یوروگوائے کا میچ کورینتھیان سٹیڈیم میں ہوا جہاں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 62 ہزار ہے۔
،تصویر کا کیپشنسٹیڈیم میں موجود یوروگوائے کے مداحوں کی تعداد انگلینڈ کے حامیوں سے کہیں زیادہ تھی۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کے زیادہ تر مداحوں نے اپنے چہرے انگلش جھنڈے کے رنگوں سے رنگے ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنیوروگوائے کے کپتان دی ایگو گودین کو ڈی کے بالکل باہر ہینڈ بال پر پیلا کارڈ دکھایا گیا لیکن سٹرلنگ کو گرانے پر وہ دوسرے پیلے کارڈ سے بال بال بچے۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کے وین رونی نے پہلے ہاف میں گول پر دو حملے کیے لیکن انھیں کامیابی نہیں ملی۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے 39ویں منٹ میں لوئس سواریس نے گول کر کے یوروگوائے کو برتری دلوائی۔
،تصویر کا کیپشنسواریز کے گول کے بعد نیلے رنگوں سے بھرے سٹیڈیم میں جیسے نئی جان آ گئی۔
،تصویر کا کیپشنوین رونی نے جانسن کے پاس پر 75 ویں منٹ میں گول کیا۔ یہ کسی بھی ورلڈکپ میں رونی کا پہلا گول تھا۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی میچ برابر کرنے کی خوشی پل بھر کی تھی۔ لوئس سواریس نے میچ کے 85ویں منٹ میں یورگورائے کے لیے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری اور میچ میں فتح دلوا دی۔
،تصویر کا کیپشنسواریس میچ کے اختتام پر یوروگوائے کے کھلاڑی اپنے کلب لیورپول کے ساتھی اور انگلش کپتان جیرارڈ کو دلاسا دیتے ہوئے۔ رونی اور دیگر انگلش کھلاڑی بھی میچ کے بعد افسردہ نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے بعد انگلش مداحوں کے چہروں پر مایوسی اور صدمے کے آثار نمایاں تھے۔