کولمبیا بمقابلہ آئیوری کوسٹ: تصاویر

برازیلیا میں آئیوری کوسٹ اور کولمبیا کے میچ کی تصاویر

یہ میچ برازیل کے دارالحکومت برازیلیا کے ناکیونال سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
،تصویر کا کیپشنیہ میچ برازیل کے دارالحکومت برازیلیا کے ناکیونال سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
آئیوری کوسٹ کے مداح میچ میں ڈھول باجے لائے لیکن ان کی آواز کولمبین مداحوں کے شور میں دب کر رہ گئی۔
،تصویر کا کیپشنآئیوری کوسٹ کے مداح میچ میں ڈھول باجے لائے لیکن ان کی آواز کولمبین مداحوں کے شور میں دب کر رہ گئی۔
کولمبیا کے ہزاروں شائقین نے سٹیڈیم کو پیلے رنگ میں رنگ دیا۔
،تصویر کا کیپشنکولمبیا کے ہزاروں شائقین نے سٹیڈیم کو پیلے رنگ میں رنگ دیا۔
کولمبیا کے کھلاڑی مخالف ٹیم کے سٹار سٹرائیکر یایا ٹورے کو روکنے میں مسلسل ناکام ہوئے۔ ٹورے نے لگاتار تین بار کولمبیا کے دفاع کو چکمہ دیا۔
،تصویر کا کیپشنکولمبیا کے کھلاڑی مخالف ٹیم کے سٹار سٹرائیکر یایا ٹورے کو روکنے میں مسلسل ناکام ہوئے۔ ٹورے نے لگاتار تین بار کولمبیا کے دفاع کو چکمہ دیا۔
میدان میں ایک بڑا فٹبال نما غبارہ آ جانے کی وجہ سے میچ روکنا پڑا اور کولمبین کھلاڑی نے اسے پھاڑنے کی ناکام کوشش کے بعد میدان سے باہر پھینک دیا۔
،تصویر کا کیپشنمیدان میں ایک بڑا فٹبال نما غبارہ آ جانے کی وجہ سے میچ روکنا پڑا اور کولمبین کھلاڑی نے اسے پھاڑنے کی ناکام کوشش کے بعد میدان سے باہر پھینک دیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں کولمبیا کے ٹوئفیلو گوتیرز نے گول کرنے کا سنہری موقع گنوایا۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے پہلے ہاف میں کولمبیا کے ٹوئفیلو گوتیرز نے گول کرنے کا سنہری موقع گنوایا۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں جیمز رودریگز نے کارنر پر خوبصورت ہیڈر سے گول کر کے کولمبیا کو میچ میں ایک گول کی برتری دلوا دی۔
،تصویر کا کیپشندوسرے ہاف کے آغاز میں جیمز رودریگز نے کارنر پر خوبصورت ہیڈر سے گول کر کے کولمبیا کو میچ میں ایک گول کی برتری دلوا دی۔
کوئنٹیرو نے پہلے گول کے چند ہی منٹ بعد دوسرا گول کر کے کولمبیا کی میچ میں برتری دگنی کر دی۔ یہ کوئنٹیرو کا پہلا انٹرنیشنل گول تھا۔
،تصویر کا کیپشنکوئنٹیرو نے پہلے گول کے چند ہی منٹ بعد دوسرا گول کر کے کولمبیا کی میچ میں برتری دگنی کر دی۔ یہ کوئنٹیرو کا پہلا انٹرنیشنل گول تھا۔
کولمبیا کے دوسرے گول کے چار ہی منٹ بعد آئیوری کوسٹ کے سٹرائیکر جروینیو نےگول کر کے اپنی ٹیم کا خسارہ آدھا کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنکولمبیا کے دوسرے گول کے چار ہی منٹ بعد آئیوری کوسٹ کے سٹرائیکر جروینیو نےگول کر کے اپنی ٹیم کا خسارہ آدھا کر دیا۔