لارڈز ٹیسٹ: سنگاکارا کی شاندار سنچری

،تصویر کا ذریعہGetty
لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز سکور کیے ہیں اور اس کو اب بھی مزید 298 رنز درکار ہیں۔
تیسرے روز کی اہم بات سنگاکارا کی شاندر سنچری اور جے وردھنے کی عمدہ نصف سنچری رہی۔ دونوں کھلاڑی ابھی کریز پر موجود ہیں۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88657" platform="highweb"/></link>
اس سے قبل دوسرے روز کے اختتام پر سری لنکا نے انگلینڈ نے خلاف پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 140 رنز بنائے ہیں۔
سری لنکا کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 435 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر کمار سنگا کارا اور کوشل سلوا کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 32 اور 62 رنز بنائے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے دی موتھ اور کوشل سلوا نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 54 رنز بنائے۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔



