انگلینڈ: وین رونی زخمی ہو گئے

 وین رونی کا زخم معمولی نوعیت کا ہے: رائن گگز

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشن وین رونی کا زخم معمولی نوعیت کا ہے: رائن گگز

انگلینڈ کے معروف فٹبالر وین رونی زخمی ہونے کے باوجود رائے ہاجسن سکواڈ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مانچیسٹر یونائیٹڈ کلب کے مینیجر رائن گگز کا کہنا ہے کہ وین رونی کا زخم معمولی نوعیت کا ہے تاہم سنیچر کو سندر لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

تاہم بی بی سی یہ سمجھتی ہے کہ وین رونی انگلش پیرمیئر لیگ کے سسلسلے میں اولڈ ٹریفورڈ کے خلاف میچ میں شریک نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ رائے ہاجسن کے لیے یہ دھچکا برازیل میں شروع ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ کے لیے حتمی نام دینے سے صرف دس دن پہلے سامنے آیا ہے۔

رائن گگز کے مطابق وین رونی بیمار ہیں تاہم ہم اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ان کی طبعیت کو مانیٹر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وین رونی سینچر کو ہونے والے میچ میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

مانچیسٹر یونائیٹڈ کلب کے مینیجر نے اس بات کا اشارہ دیا کہ سنیچر کو کھیلے جانے والے میچ میں وین رونی کی جگہ روبن وین پرسی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

روبن وین پرسی 19 مارچ کو کھیلے جانے والے میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔

رائن گگز کے مطابق روبن وین پرسی ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں اور مکمل طور پر فِٹ ہیں۔