’وین رونی برائے فروخت نہیں‘

برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے مینیجر ڈیوڈ مویز نے کہا ہے کہ سٹرائیکر وین رونی برائے فروخت نہیں ہیں۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب فٹبال کلب چیلسی نے کہا تھا کہ وہ انگلینڈ کے سٹرائیکر وین رونی کو اپنے کلب کے لیے کھلانا چاہتے ہیں۔
آسٹریلیا کےشہر سڈنی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کے مینیجر ڈیوڈ مویز نے کہا کہ ان کے کلب کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔
مویز یہ بات بھی جاننا چاہتے ہیں کہ بارسلونا کلب کے مِڈ فیلڈر سیسے فیبریگاس کی مانچسٹر یونائیٹڈ میں لانے کی بولی کہاں تک پہنچی ہے؟
مویز کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں پر امید ہیں کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو جو اس بولی پر کام کر رہے ہیں اس مسئلے کو حل کر لیں گے اور اس حوالے سے ایک یا دو دنوں میں مذید معلوم ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ نیو چیلسی کے باس جوز نے وین رونی کے لیے دی جانے والی ایک بولی پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔
وین رونی جمعرات کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے ٹیریننگ کمپلکس میں اپنا علاج کروانے کے لیے آئے تھے۔
رونی مانچسٹر یونائیٹڈ کے پری سینزن ٹور میں ایک میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم آج کل آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں وہ اتوار کو سڈنی میں اے لیگ کے آل سٹارز کے خلاف میچ کھیلے گی۔



