ریئل میڈرڈ چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں

ریئل کی جانب سے سرجیو راموس اور رونالڈو نے دو دو گول کیے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنریئل کی جانب سے سرجیو راموس اور رونالڈو نے دو دو گول کیے

فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ سیمی فائنل میں جرمنی کے فٹ بال کلب بائرن میونخ کو چار صفر سے شکست دے کر چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

ریئل میڈرڈ سنہ 2002 کے بعد پہلی بار چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں پہنچا ہے۔

ریئل میڈرڈ نے بائرن میونخ کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ ریئل کی جانب سے سرجیو راموس اور رونالڈو نے دو دو گول کیے۔

بائرن میونخ نے پچھلے سال بارسلونا کو سات گولوں سے شکست دی اور پھر فائنل میں جرمنی ہی کے کلب بورسیا کو شکست دے کی چیمپیئنز لیگ ٹرافی پانچویں بار جیتی تھی۔

ریئل میڈرڈ کی جانب سے سرجیو نے پہلا گول میچ کے 16ویں منٹ میں کیا اور سرجیو ہی نے دوسرا گول میچ کے 20ویں منٹ میں کیا۔

اس کے بعد رونالڈو نے میچ کے 34ویں منٹ اور 89ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو چار سفر سے جیت دلوائی۔

دوسرا سیمی فائنل چیلسی اور ایتھلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان لسبن میں کھیلا جائے گا۔