آئی پی ایل: دہلی ڈيئر ڈیولز اور چینئی سپر کنگز کی جیت

،تصویر کا ذریعہPTI
انڈین پریمیئر لیگ میں اتوار کو کھیلےگئے پہلے میچ میں دہلی ڈيئر ڈیولز نے ممبئي انڈینز کو چھ وکٹوں جب کہ دوسرے میں چینئی سپر کنگز نے سن رائزر حیدرآباد کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔
شارجہ میں کھیلےجانے والے پہلے میچ میں دہلی ڈيئر ڈیولز نے ممبئي انڈینز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔
ممبئی انڈينز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بنائے۔
دہلی ڈيئر ڈیولز نے 126 رنز کا مقررہ ہدف چار وکٹ کے نقصان پر 18.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔
دہلی ڈيئر ڈیولز کی جیت میں بلے باز مرلی وجے اور کپتان کیون پیٹرسن نے اہم کردار ادا کیا۔
مرلی وجے نے 34 گيندوں پر 40 جب کہ پیٹرسن نے 18 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔
گذشتہ سیزن کی چیمپیئن ممبئی انڈینز کی اس ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل چوتھی شکست ہے۔
اتوار کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں چینئی سپر کنگز نے سن رائزر حیدرآباد کو ہرا دیا۔
سن رائزر حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔
چینئی سپر کنگز نے مطلوبہ ہدف کو 19.3 اوور میں حاصل کر لیا۔
چینئی سپر کنگز کی جانب سے سمتھ نے 66 جب کہ مکلّم نے 40 رنز بنائے۔
اس سیزن میں چینئی کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔



