ورلڈ ٹی20 : جنوبی افریقہ کے تین کھلاڑی آؤٹ

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان گذشتہ 17 مقابلوں میں جنوبی افریقہ نے 13 میچ جیتے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان گذشتہ 17 مقابلوں میں جنوبی افریقہ نے 13 میچ جیتے ہیں

بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اٹھارویں ميچ میں جنوبی افریقہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اوور میں ہی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88762" platform="highweb"/></link>

14 اوور کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز سکور کیے۔

ڈوپلیسی کو 13 رنز پر سوتی کا شکار بنے جبکہ کوئینٹن ڈی کو کائل میلز نے 8 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

اس وقت ہاشم آملہ 18 رنز پر کھیل رہے اور ان کا ساتھ دینے کے لیے اے بی ڈی ویلئیرز آئے ہیں۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

یہ میچ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چٹاگونگ میں کھیلا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ جیت کر زیادہ پر اعتماد ہے جبکہ جنوبی افریقہ اپنا پہلا ميچ سری لنکا سے ہار چکی ہے اور اس میچ میں مبصرین کے مطابق وہ جان کی بازی لگا دے گی تاکہ اس کی امیدیں ٹورنامنٹ میں برقرار رہے۔

ہر چند کہ نیوزی لینڈ نے جیت ڈک ورتھ لوئس کی بنیاد پر حاصل کی تھی تاہم اس کے کھلاڑی فارم میں تصور کیے جاتے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ سب سے متوازن ٹیم شمار کی جاتی ہے۔

گذشتہ دنوں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے دو طرفہ مقابلوں میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری رہا ہے تاہم جنوبی افریقہ اس میچ میں دباؤ میں رہے گی۔

جنوبی افریقہ کے لیے کپتان فاف ڈوپلیسی کی انجری پریشان کن ہے۔ ان کا اس میچ میں بھی کھیلنا مشوک نظر آر ہا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ دوسرا میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے اپنی دعویداری مستحکم کرنا چاہے گی اس لیے وہ اپنی پوری قوت کے ساتھ اس میچ میں اترے گی۔

میچ میں لوگوں کی نظریں جہاں ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویليئرز پر ہوں گي وہیں کپتان برینڈن میکلم اور راس ٹیلر بھی شائقین کی نظریں رہیں گے۔