ایشیا کپ: بھارت نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

،تصویر کا ذریعہGetty
بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ کے ایک میچ میں بھارت نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
بھارت نے 160 رنز کا مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
بھارت کی جانب سے شیکھر دھون نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 جب کہ اجنکیا رہانے نے پانچ چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/89245" platform="highweb"/></link>
افغانستان کی جانب سے محمد نبی اور میروائس اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے افغانستان کی پوری ٹیم 45.2 اوورز میں 159 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
افغانستان کی جانب سے سمیح اللہ شنواری نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 جب کہ نور علی زدران نے چھ چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے جڈیجا نے چار اور ایشون نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس میچ میں شائقین کی دلچسپی صرف اعداد و شمار کی حد تک ہوگی کیونکہ ٹورنامنٹ میں فائنل میں کھیلنے والی ٹیموں کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔
سری لنکا اپنے تمام میچ جیت کر سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی تھی جبکہ پاکستان نے شاہد آفریدی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پہلے بھارت اور پھر بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
ایشیا کپ کا فائنل سنیچر کو کھیلا جا ئے گا۔
ٹورنامنٹ کا آخری میچ سری لنکا اور ملک بنگلہ دیش کے درمیان جمعرات کو کھیلا جائے گا۔



