ڈربن ٹیسٹ: ڈیل سٹین کی تباہ کن بولنگ

ڈیل سٹین نے دوسرے دن تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ لیے
،تصویر کا کیپشنڈیل سٹین نے دوسرے دن تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ لیے

ڈربن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف پہلی اننگز بغیر کسی نقصان کے 82 رنز بنائے ہیں۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر کپتان سمتھ 35 اور پیٹرسن 46 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88538" platform="highweb"/></link>

جنوبی افریقہ کو بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے مزیذ 252 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔

دوسرے دن بارش کی وجہ سے کھیل تقریباً تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔

بھارت کی جانب سے مرلی وجے اور چیتیشور پجارا نے جمعے کو دوسرے دن کا آغاز کیا۔

بھارت کی جانب سے مرلی وجے نے 97 رنز بنائے تاہم وہ صرف تین رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سک جب کہ پہلی میچ میں سنچری بنانے والے چیتشور پجارا 70 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔

مرلی وجے سنچری بنانے سے چوک گئے اور 97 رنز پر آؤٹ ہوئے
،تصویر کا کیپشنمرلی وجے سنچری بنانے سے چوک گئے اور 97 رنز پر آؤٹ ہوئے

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے 100 رنز کے عوض چھ وکٹ لیے۔ انھوں نے چائے کے وقفے سے قبل دو اوورز میں تین وکٹ لے کر جنوبی افریقہ کو میچ میں واپس کے آئے۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 181 رنز بنائے تھے اور خراب موسم کے سبب کھیل قبل از وقت ختم کر دیا گیا تھا۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری پر ختم ہو گیا تھا

اس سے قبل تین ميچوں کی ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو دو صفر سے مات دی تھی جبکہ تیسرا میچ بارش کی نظر ہو گيا تھا۔