میلبرن ٹیسٹ: پہلا دن آسٹریلیا کے نام

آسٹریلیا میں جاری ایشز سیریز میں میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا میں جاری ایشز سیریز میں میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

میلبرن میں چوتھے ایشز ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے آسٹریلیا نے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے ہیں۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر کیون پیٹرسن اور ٹِم بریسنن کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیت 67 اور ایک رنز بنایا تھا۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/87890" platform="highweb"/></link>

انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور مائیکل کاربیری نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے مائیکل کاربیری نے 38 جب کہ ایلسٹر کک اور ائین بیل نے 27، 27 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ریان ہیرس، مچل جانسن نے دو دو جب کہ پیٹر سڈل اور شین واٹسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والے ٹسیٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آسٹریلیا میں جاری ایشز سیریز میں میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔