ایشز: آسٹریلیا کی مضبوط پوزیشن، برتری 369

دوسری اننگز میں آسٹریلوی اوپنرز راجرز اور وارنر نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا
،تصویر کا کیپشندوسری اننگز میں آسٹریلوی اوپنرز راجرز اور وارنر نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا

پرتھ میں تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے ہیں اور ان کی مجموعی برتری 369 رنز کی ہوگئی ہے۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر شین واٹسن اور سٹیون سٹمتھ کریز پر موجود ہیں اور دونوں نے بالترتیب 29 اور 5 رنز بنائے ہیں۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/87889" platform="highweb"/></link>

اس سے پہلے جب تیسرے دن کا آغاز ہوا تو انگلینڈ کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنےکے لیے مزید 205 رنز درکار تھے۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 251 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور اس طرح آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 134 رنز کی برتری کے ساتھ کیا۔ دوسری اننگز میں آسٹریلوی اوپنرز راجرز اور وارنر نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے بالترتیب 54 اور 112 رنز بنائے۔

دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 157 رنز بنائے۔

ڈیوڈ وارنر نے 112 رنز بنائے
،تصویر کا کیپشنڈیوڈ وارنر نے 112 رنز بنائے

جمعے کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کرس راجرز اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا۔ آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا اور ایک موقعے پر 143 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔

اس کے بعد سٹیون سمتھ اور بریڈ ہیڈن نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی اننگز کی خاص بات سٹیون سمتھ کی عمدہ سنچری تھی۔ انھوں نے 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 103 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 251 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کے کامیاب ترین بلے باز کپتان کک رہے جنہوں نے 72 رنز بنائے۔

آسٹریلیا میں جاری ایشز سیریز میں میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 218 رنز جب کہ برسبین ٹیسٹ میں 381 رنز سے شکست دی تھی۔