پرتھ ٹیسٹ اور ایشز 2013 آسٹریلیا کے نام

انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کی 503 رنز کی مجموعی برتری کے جواب میں صرف 353 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کی 503 رنز کی مجموعی برتری کے جواب میں صرف 353 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی

پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 150 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کی 503 رنز کی مجموعی برتری کے جواب میں صرف 353 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز کی خاص بات بن سٹوکس کی انتہائی مشکل حالات میں 120 رنز کی اننگز تھی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

ٹیسٹ میچ کے آخری روز پرتھ کے ویکا سٹیڈیم کی پِچ بدستور بگڑتی گئی اور متعدد دراڑوں کی وجہ سے گیند غیر متوقع انداز میں بلے بازوں تک پہنچتی رہی۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/87889" platform="highweb"/></link>

میچ کے آخری روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو انگلینڈ کو جیتنے کے لیے مزید 253 رنز کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی پانچ وکٹیں باقی تھیں۔ بین سٹوکس اور میٹ پرائر کریز موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 72 اور سات رنز بنائے تھے۔

تاہم گذشتہ شب کے سکور میں 45 رنز کے اضافے کے بعد میٹ پرائر آوٹ ہوگئے اور پھر انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز جم کے نہیں کھیل سکا۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان ایلسٹر کک اور مائیکل کاربیری نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا اور انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات سے دوچار نظر آئی۔

کپتان ایلسٹر کک رائن ہیرس کی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

ایک موقع پر 121 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے ائین بیل اور بین سٹوکس نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 99 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

اس سے پہلےآسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن اور سٹیون سمتھ نے پیر کو چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز بنائے۔

انگلینڈ کو میچ کے چوتھے دن پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 301 رنز کے مجموعی سکور کر سٹیون سمتھ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

چوتھے دن کی خاص بات شین واٹسن کی جارحانہ سنچری تھی۔ انھوں نے 108 گیندوں پر 11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے لنچ سے قبل چھ وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز پر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی اور انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 504 رنز کا مشکل ہدف فراہم کیا۔

جمعے کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے پہلے ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 218 رنز جب کہ برزبین ٹیسٹ میں 381 رنز سے شکست دی تھی۔