شارجہ: پاکستان نے افغانستان کو ہرا دیا

شارجہ میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
پاکستان نے 138 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88605" platform="highweb"/></link>
پاکستان کی جانب سے کپتان محمد حفیظ نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 اور احمد شہزاد نے چھ چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔
افغانسان کی جانب سے محمد نبی، سمیع اللہ شنواری اور دولت زردان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
افغانستان کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور سات کے سکور پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔
افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زردران 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستان کے جنید خان نے تین اور سہیل تنویر نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
پاکستان کے کپتان محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
افغانستان نے گذشتہ دنوں ہی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 11 دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
اس سیریز میں دو ٹی ٹوئنٹی پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔



