جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت لی

پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے
،تصویر کا کیپشنپاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں چھ رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 151 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88527" platform="highweb"/></link>

صہیب مقصود پاکستان کی طرف سے نمایاں بیٹس مین رہے جنھوں نے 37 رنز بنائے۔ احمد شہزاد نے 21 جبکہ کپتان محمد حفیظ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے پارنل نے تین جبکہ سٹین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں عبدالرحمن کی جگہ ناصر جمشید کو ٹیم میں رکھا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے جے پی ڈومنی کی جگہ ہنری ڈیوڈز کو شامل کیا گیا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو نو وکٹوں سے مایوس کن شکست ہوئی تھی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اس سیریز کے بعد دوبارہ جنوبی افریقہ کے ساتھ تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔ یہ سیریز جنوبی افریقہ میں کھیلی جانی ہے جس کے لیے ٹیم کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔