مانچسٹر: آسٹریلیا کی 88 رنز سے جیت

مانچسٹر کے اولڈٹریفورڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان مائیکل کلارک کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈکو 88 رنز سے شکست دے دی ہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 44.2 اوورز میں 227 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/87730" platform="highweb"/></link>
انگلینڈ کی جانب سے بٹلر نے 75، پیٹرسن 60 اور مورگن نے 54 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میک کے نے تین اور جانسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔
آسٹریلیا کے شروعات اچھی نہیں تھی لیکن کی بدولت آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اورز میں سات وکٹ کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔
جارج بیلی نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے۔ انھیں روی بوپارا نے آؤٹ کیا۔ جبکہ اس کے بعد ہی مائیکل کلارک 105 رنز بناکر آوٹ ہو گئے۔
میچ کے دوسرے نمایاں سکور کرنے والوں میں ایرون فنچ اور شین واٹسن شامل ہیں جنھوں نے بالترتیب 45 اور 38 رنز بنائے۔
انگلیند کی جانب سے سٹیوین فن، بوائڈ رینکن اور روی بوپارا نے دو دو وکٹ لیے جبکہ ایک وکٹ جیمس ٹریڈ ویل کے حصے میں آئی۔
اس سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ نہیں کھیلا جا سکا تھا۔
آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ان کے اوپننگ بلے باز شوان مارش بغیر کوئی رنز بنائے سٹیون فن کی گیند پر وکٹ کیپر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد شین واٹسن اور ایرون فنچ نے سنبھل کر بلے بازی کی اور دس اورز کے خاتمے پر آسٹریلیا کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز تھا۔
انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ اس میچ میں کیون پیٹرسن کھیل رہے ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ اس یچ میں اوپننگ بلے باز کے طور پر کھیلیں گے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشیز ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔



