ایشز: واٹسن کی شاندار سنچری

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا

اوول میں کھیلے جا رہے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنا لیے۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر پیٹر سڈل اور سٹیفن سمتھ کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 18 اور 66 رنز بنائے تھے۔

پانچویں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن شین واٹسن نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 25 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 176 رنز بنائے۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/87723" platform="highweb"/></link>

بدھ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کرس راجرز اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا۔

آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 11 رنز کے مجموعی سکور پر ڈیوڈ وانر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے دو، سٹورٹ براڈ اور سوان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایشز سیریز میں انگلینڈ کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔