ٹیسٹ ڈرا، ایشز ٹرافی انگلینڈ کے پاس

جمعرات کو شروع ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا
،تصویر کا کیپشنجمعرات کو شروع ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

مانچسٹر میں کھیلا جانے والا ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا اور اس طرح انگلینڈ نے ایشز ٹرافی برقرار رکھی ہے۔

مانچسٹر میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم پورے میچ میں انگلینڈ پر حاوی رہی لیکن خراب موسم نے انگلینڈ کو میچ برابر کرنے میں مدد کی۔ چوتھے اور پانچویں روز کئی گھنٹے بارش کی نذر ہو گئے۔

پانچویں روز جب انگلینڈ کی ٹیم 332 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی تو اس کے تین اہم کھلاڑی، کپتان ایلسٹر کک، جوناتھن ٹراٹ اور کیون پیٹرسن 37 کے مجموعی سکو پر آؤٹ ہو چکے تھے۔

بارش اور خراب موسم کی وجہ سے دو بجے کے بعد کھیل روک دیا گیا اور اس کے بعد کھیل نہیں ہو سکا۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے دو میچوں میں فتح حاصل کر چکی ہے۔ آسٹریلیا اگر باقی دونوں میچ جیت کر سیریز برابر کر لے تو بھی ایشز ٹرافی انگلینڈ کے پاس ہی رہے گی کیونکہ پچھلی ایشز سیریز بھی انگلینڈ نے جیتی تھی۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/87721" platform="highweb"/></link>

انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور جو روٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔

انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور 27 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے تین بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں رائن ہیرس نے دو جب کہ پیٹر سڈل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ کے پانچویں روز آسٹریلیا نے 172 رنز سات وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگز ڈکلئیر کر دی اور انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 332 رنز کا ہدف دیا۔

اس سے پہلے میچ کےچوتھے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے ٹم بریزنن اور جیمز اینڈرسن نے دو دو جب کہ براڈ اور سوان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جمعرات کو شروع ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔