ہرارے: پاکستان کی برتری 90 رنز

ہرارے میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا لیے۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر یونس خان اور اسد شفیق کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 76 اور 15 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کو زمبابوے کے خلاف 90 رنز کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88611" platform="highweb"/></link>
پاکستان کی جانب سے یونس خان نے دوسری اننگز میں 7 چوکوں کی مدد سے 76 اور مصباح الحق نے 4 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔
پہلی اننگز کی طرح پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف 23 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
اس موقع پر مصباح الحق اور یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 116 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے دوسری اننگز میں پینیگیرا نے دو، ماساکازا اور چتارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جمعرات کو زمبابوے نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور اس کی پوری ٹیم 327 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
زمبابوے کی جانب سے میلکم والر سب سے زیادہ 70، سکندر رضا نے 60 اور چیگمبورا نے 69 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں سعید اجمل نے 7 اور جنید خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان زمبابوے کے دورے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو ایک سے جبکہ دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت چکا ہے۔



