ہرارے: میچ اور سیریز پاکستان کے نام

محمد حفیظ انجری کے باعث اپنے بیٹنگ مکمل نہیں کر سکے تھے تاہم دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے
،تصویر کا کیپشنمحمد حفیظ انجری کے باعث اپنے بیٹنگ مکمل نہیں کر سکے تھے تاہم دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے

ہرارے میں کھیلے جانے والے تیسرے اور سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 108رنز سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

پاکستان کے مصباح الحق مین آف دی میچ اور محمد حفیظ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سنیچر کو کھیلے جانے والے اس میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو ساٹھ رنز بنائے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88610" platform="highweb"/></link>

پاکستان کی اننگز میں کامیاب بلے باز کپتان مصباح الحق اور احمد شہزاد رہے جنہوں نے بلترتیب 67 اور 54 رنز بنائے۔

زمبابوے کے چتارا نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جواب میں زمبابوے کی ٹیم 40 اوورز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی تھیں۔

تیسرے میچ میں پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ زمبابوے نے دو تبدیلیاں کی تھیں۔ برائن وٹوری کی جگہ شنگی میساکادزا نے ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ ٹیمیسین ماروما کی جگہ پاکستانی نژاد سکندر رضا کو ٹیم میں شامل کیا گيا۔

اس سے قبل ہرارے میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 90 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔

دوسرے میچ میں محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے ایک بڑا سکور کیا اور پھر جنید خان اور سعید اجمل کی عمدہ بالنگ کی بدولت یہ جیت حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ زمبابوے پندرہ سال میں پہلی بار پاکستان کو کسی میچ میں شکست دینے میں کامیاب ہوا تھا۔

اس سے پہلے پاکستان نے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی تھی۔پاکستان نے ابھی زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔