پاکستان نے زمبابوے کو 25 رنز سے ہرا دیا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 25 رنز سے شکست دے دی ہے۔

جمعہ کو ہرارے میں کھیلے جانے والے اس میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔

جواب میں زمبابوے نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے بلے باز احمد شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچاس گیندوں پر ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے۔اس کے شعیب مقصود نے 26 اور آفریدی نے 23 رنز سکور کیے۔

زمبابوے کے دورے میں پاکستانی ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو کھیلا جا رہا ہے جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ سنیچر کو کھیلا جائے گا۔

تینوں ون ڈے میچ بھی ہرارے میں 27، 29 اور 31 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ میچ 3 ستمبر سے ہرارے میں کھیلا جائے گا جبکہ 10 ستمبر سے کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی بولاواویو کرے گا۔

پاکستان کی ٹیم: ناصر جمشید، احمد شہزاد، محمد حفیظ( کپتان)، عمر امین، شعیب مقصود، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، انور علی، سعید اجمل، سہیل تنویر اور محمد عرفان شامل ہیں۔

زمبابوے کی ٹیم: ایچ ماساکازا، وی سیباندا، بی آر ایم ٹیلر(کپتان)،ٹی ماروما، ایس سی ویلیمز، ایچ این والر،ای چیگومبرا،پی اوٹسیا، ٹی ایل چاتارا، ایس ڈبلیو ماساکازا اور بی وی ویٹوری شامل ہیں۔