عمر اکمل زخمی، دورہ زمبابوے سے باہر

زخمی عمر اکمل کی جگہ وکٹ کیپر سرفراز احمد لیں گے
،تصویر کا کیپشنزخمی عمر اکمل کی جگہ وکٹ کیپر سرفراز احمد لیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل زخمی ہونے کے باعث دورہ زمبابوے سے باہر ہو گئے ہیں۔

عمر اکمل کو دورہ زمبابوے کے لیے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

زخمی عمر اکمل کی جگہ وکٹ کیپر سرفراز احمد لیں گے جو اب تک تئیس ایک روزہ اور چار ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

سرفراز کو رواں سال دورہ جنوبی افریقہ کے دوران خراب کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

ٹیسٹ میچز میں کامران اور عمر کے بھائی عدنان اکمل وکٹ کیپر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو فوری طور پر وطن واپسی کی ہدایت کی ہے جہاں نیورو لوجسٹ ان کی انجری کا معائنہ کریں گے۔

پاکستانی ٹیم 23 اگست سے شروع ہونے والے دورہ زمبابوے کے دوران دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی ممیچ کھیلے گی۔

یاد رہے کہ عمر اکمل سے قبل اوپنر عمران فرحت بھی ذاتی مصروفیات کی بنا پر دورہ زمبابوے سے دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں۔ ان کی جگہ شان مسعود کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔