
پچیس سالہ پسٹوریئس کی اتوار کی شکست کے بعد یہ پہلی کارکردگی تھی
لندن میں جاری پیرا اولمپکس میں جنوبی افریقہ کے ایتھلیٹ اوسکر پسٹوریئس نے ریلے ریس میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔
پسٹوریئس کی قیادت میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اکتالیس اعشاریہ آٹھ سات سیکنڈز کے ریکارڈ وقت میں فاصلہ طے کیا۔
پچیس سالہ پسٹوریئس کی برازیل کے ایلن اولیویئیرا کے ہاتھوں اتوار کی شکست کے بعد یہ پہلی کارکردگی تھی۔
برازیل کے ایلن اولیویئیرا نے پسٹوریئس کو اتوار کو دو سو میٹرز دوڑ کے فائنل میں ہرایا تھا۔
جنوبی افریقہ کے ایتھلیٹ نے جمعرات کو ہونے والی سو میٹرز ڈور کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔
پسٹوریئس جمعرات کو سو میٹرز دوڑ کے فائنل میں حصہ لیں گے جس میں یہ طے ہوگا کہ کرہ ارض پر تیز ترین پیرا اولمپئن کون ہے۔






























