
پیرالمپکس میں خواتین کے ڈسکس کے مقابلوں میں سکورنگ کے نظام میں خرابی کے باعث غلط کھلاڑیوں کو میڈل دے دیے گئے۔
ابتدائی طور پر یوکرین کی ماریا پومزن کو طلائی اور چین کی وو قنگ کو چاندی کا تمغہ دیا گیا۔ تاہم سکور کرنے کے نظام کے صحیح ہونے کے بعد اب چین کی کھلاڑی کو طلائی جبکہ یوکرین کی کھلاڑی کو چاندی کا تمغہ دیا گیا ہے۔
کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی چین کی کھلاڑی کی اب پانچویں پوزیشن ہے۔ ان کی جگہ اب آسٹریلیا کی کیتھرین پراؤڈفٹ کو کانسی کا تمغہ دیا گیا ہے جو پہلے پانچویں نمبر پر آئی تھیں۔
سکور کے نظام کی درستگی کے بعد جیتنے والوں کو میڈل دینے کی تقریب ہفتے کو ہو گی۔
نظام کی درستگی کے بعد پہلی پانچ پوزیشن میں تبدیلی آئی ہے۔
پیرالمپکس کے منتظمین نے ایک بیان میں کہا ہے ’ان کھیلوں میں پوائنٹس سسٹم میں فاصلے پر پوائنٹس وضع نہیں کیے جاتے۔ آج غلط اعداد و شمار استعمال کیے گئے جس کے باعص جیتنے والے کھلاڑیوں میں غلطی پیش آئی۔ ہم اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔‘






























