محمد حفیظ آئی سی سی رینکنگ میں سرفہرست

آخری وقت اشاعت:  منگل 28 اگست 2012 ,‭ 20:13 GMT 01:13 PST

محمد حفیظ اس وقت پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے کپتان ہیں

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ ایک روزہ میچوں کے لیے آئی سی سی کے بہترین بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

پیر کو آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رینکنگ میں پاکستانی آف سپنر سعید اجمل چھ سو اٹھانوے پوائنٹس کے ساتھ تیسری درجے پر ہیں۔

ٹیسٹ میچوں کے بہترین بالرز کی فہرست میں بھی سعید اجمل آٹھ سو بتیس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے درجے پر ہیں۔

محمد حفیظ کے اس وقت سات سو ستائیس پوائنٹس ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے بالر ٹیسٹاو سات سو پچیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی سے دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ دونوں بالرز کے درمیان صرف دو پوائنٹس کا فرق ہے۔

محمد حفیظ نے منگل سے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچ کھیلنے ہیں جب کہ ٹیسٹاو نے بھی انگلینڈ کے خلاف منگل سے شروع ہونے والی سیریز میں حصہ لینا ہے۔

انگلینڈ کے فن چوتھی جبکہ جنوبی افریقہ کے مارکل پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

ایک روزہ میچوں کے لیے آئی سی سی کے دس بہترین بلے بازوں میں پاکستان کا ایک کھلاڑی بھی شامل نہیں ہے لیکن ٹیسٹ میچ کے دس بہترین بلے بازوں کی فہرست میں یونس خان اور اظہر علی بلترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر فائز ہیں جب کہ پہلے درجے پر آٹھ سو بانوے پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا کے سنگاکارا اور جنوبی افریقہ کے ہاشم عاملہ آٹھ سو انہتر پوائنٹس کے ساتھ دوسرے درجے پر ہیں۔

اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے ہاشم عاملہ آٹھ سو اکہتر پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ بھارت کے کوہلی آٹھ سو اٹھاون پوائنٹس کے ساتھ دوسرے درجے پر ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>