آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
فٹبال ورلڈ کپ 2022: قطر میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کا کیلینڈر
2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے 21 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان عرب ملک قطر میں منعقد ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سینیگال اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا کوئی ملک اس عالمی مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے اور ایسا بھی پہلی بار ہو رہا ہے کہ ورلڈ کپ مقابلے موسمِ سرما میں منعقد ہو رہے ہیں۔
ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائرز تین سال قبل شروع ہوئے تھے۔ سنہ 2018 کا ورلڈ کپ جیتنے والی فرانس کی ٹیم تو ان مقابلوں میں شامل ہے مگر موجودہ یورپی چیمپیئن اٹلی کوالیفائی نہیں کر سکا۔
فائنلز کے لیے 32 ٹیموں کو چار، چار کے آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک ہی برِاعظم کی ٹیموں کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا تاہم ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ دو یورپی ممالک ہو سکتے ہیں۔
بارہ دن جاری رہنے والے مقابلوں کے گروپ مرحلے میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
برازیل، انگلینڈ اور فرانس فی الوقت بک میکرز کے نزدیک ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں۔
اگر آپ فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلوں کا شیڈول دیکھنا اور اپنے پاس محفوظ رکھنا چاہتے ہیں توفٹبال ورلڈ کپ 2022 کا کیلینڈر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کلک کریں۔