آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے میچ ترک کر دیا گیا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین جارج ٹاؤن میں کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے ترک کر دیا گیا ہے۔
جارج ٹاؤن میں مسلسل بارش کی وجہ سے میچ آڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ وقت کی کمی کی وجہ سے میچ کو نو اوروں تک محدود کر دیا گیا تھا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ نو اوروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان 85 رنز بنائے اور اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے 86 رنز درکار تھے۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز کے اختتام پر بارش نے ایک بار پھر جارج ٹاؤن کا رخ کیا جس کے بعد امپائروں نے میچ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جانی تھی لیکن کووڈ کی وجہ سے ایک میچ پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا۔ ایک اور میچ بارش کی نذر کی وجہ سے اب سیریز کا فیصلہ تین میچوں کے نتائج پر ہو گا۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔
محمد وسیم جونیئر نے کرس گیل کو آؤٹ کر کے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے تین بولروں نے دو دو اوور کیے جبکہ تین بولروں نے ایک ایک اوور کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ شرجیل خان کو ایک بار پھر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محمد وسیم جونیئر کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی اپنے دو اوروں میں دو وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز نے آل رونڈر کیرن پولارڈ کی قیادت میں ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتاری تھی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں دنیا بھر کی لیگز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ویسٹ انڈیز کے مشہور کھلاڑی کرس گیل، ڈین براوو، آندرے رسل بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیئے
پاکستان کی ٹیم: محمد رضوان، شرجیل خان، بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، اعظم خان، شاداب خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم: لنڈل سمنز ، ایون لیوس، کرس گیل، شمران ہیٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، کیرن پولارڈ، ڈائن براؤ، ہیڈن والش ، اقیل حسین، اور جیسن ہولڈر۔