آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ 80 رنز سے جیت لیا
پاکستان سپر لیگ کا 28واں میچ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف 80 رنز سے جیت لیا ہے۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 170 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں قلندرز 100 کا ہندسہ بھی پار نہ کر سکے اور پوری ٹیم 15 اوورز میں صرف 89 کے سکور پر پویلین لوٹ گئی۔
سلطانز کے شاہنواز دھانی تین اوورز میں پانچ رنز دے کر اور چار وکٹوں کے ساتھ مین آف دا میچ قرار پائے۔
ملتان کے عمران خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مزربانی نے دو اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 6 کے 28ویں میچ میں قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کے بلے باز شان مسعود کو پہلی گیند پر ہی ایل بی ڈبلیو کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
شروعات میں سلو رن ریٹ اور پے در پے وکٹیں گرنے کے باعث لگ رہا تھا کہ ملتان سلطانز کوئی خاطر خواہ سکور نہیں کریں گے لیکن صہیب مقصود اور سہیل تنویر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے سلطانز کا مجموعی سکور 169 تک پہنچا دیا۔
صہیب مقصود 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سہیل تنویر 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
رائیلی روسو نے 29، کپتان محمد رضوان نے 15، جانس چارلس 10، خوشدل شاہ 6 اور عمران طاہر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین، فالکنر نے دو جبکہ حارث رؤف، راشد خان اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیے
واضح رہے کہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم پلے آف میں جائے گی جبکہ آج کے میچ کے بعد ملتان کے پاس پلے آف میں جانے کے لیے ایک اور میچ کھیلنے کا موقع ہو گا۔
لاہور قلندرز اس ٹورنامنٹ میں ایک مضبوط ٹیم بن کر سامنے آئے ہیں اور اب تک اُنھوں نے نو میچز میں سے پانچ میں فتح حاصل کی ہے۔
دوسری جانب ملتان سلطانز نے اب تک آٹھ میچز میں سے چار میں فتح حاصل کی ہے۔
پوائنٹس کی بات کی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 6 میں پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست ہیں اور ان کے بعد پشاور زلمی، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا نمبر ہے۔