آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان بمقابلہ زمبابوے: پاکستان نے دوسرا ٹی 20 میچ بھی جیت لیا
پاکستان نے تین میچز کی ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کے خلاف مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔ یوں پاکستان نے ایک روزہ تین میچز کی سیریز کے بعد ٹی 20 سیریز بھی جیت لی ہے۔
دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر سولہویں اوور میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کی اننگز کی خاص بات کپتان بابر اعظم اور حیدر علی کی نصف سنچریاں ہیں۔ حیدر علی کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ حیدر علی نے 43 گیندوں پر 66 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیے
کپتان بابر اعظم 28 گیندوں میں 51 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ یہ ان کی مسلسل دوسری نصف سینچری ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بابر اعظم مسلسل تیسرے سال ٹی 20 میچز میں ہزار سے زائد رنز بنانے والے پاکستانی پلیئر بن چکے ہیں۔
پاکستان کے اوپنر بلے باز فخر زمان آج کے میچ بھی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔ انھوں نے 11 گیندوں کا سامنا کیا اور صرف پانچ رنز بنائے۔
زمبابوے کی طرف سے سب سے زیادہ سکور آر پی برل نے 32 جبکہ ڈبلیو مادھیویرے نے 24 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے سب سے کامیاب بولرز حارث رؤف اور عثمان قادر رہے جنھوں نے میچ میں تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
آج وہاب ریاض سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنھوں نے چار اوورز میں 32 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔