سوشل میڈیا پر محمد حفیظ کی ٹویٹ پر تنقید: ’حفیظ کو باہر جاتی گیند کو چھیڑنے کا پرانا شوق ہے‘

حفیظ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

سنیچر کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کی کہ نواز شریف کا بیرون ملک علاج کے لیے جانا اس بات کا اعتراف ہے کہ پاکستان میں علاج معالجے کی مناسب اور کافی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ انھوں نے یہ سوال بھی اٹھا دیا کہ ’اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ ہم 20 کروڑ پاکستانی ملک میں محفوظ نہیں ہیں۔‘

حفیظ

،تصویر کا ذریعہ@MHafeez22

ٹویٹ پر ردِعمل

قومی کرکٹر کا ٹویٹ کرنا تھا کہ ٹوئٹر صارفین نے محمد حفیظ کو خود برطانیہ سے علاج کروانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے لکھا کہ ’سر، آپ خود بھی ہر وقت برطانوی معالجوں سے علاج کرواتے ہیں۔ آپ نے ابھی چند ماہ پہلے ہی اپنے فریکچرڈ دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کا علاج کروانے کے لیے مانچسٹر کا انتخاب کیا۔‘

حفیظ

،تصویر کا ذریعہ@MurtazaViews

یہ بھی پڑھیے

جہاں ٹویٹ پر تنقید کی گئی وہیں چند افراد محمد حفیظ کی حمایت کرتے بھی نظر آئے۔

کرکٹ کے اعداد و شمار کے ماہر مظہر ارشد نے صحافی مرتضیٰ علی شاہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’حفیظ تین بار وزیراعظم نہیں رہے۔ ان کے پاس چیزوں کو بدلنے کی صلاحیت نہیں تھی۔ ملک میں طبّی سہولیات کی کمی کے سلسلے میں حفیظ کو نشانہ بنانا ایسے ہی ہے جیسے نواز شریف کا اپنے پہلے فرسٹ کلاس میچ میں صفر پر آوٹ ہونا۔‘

حفیظ

،تصویر کا ذریعہ@MazherArshad

’آپ کو کسی نے وزیراعظم نہیں بنانا‘

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے محمد حفیظ کو جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’پروفیسر صاحب آپ پڑھے لکھے شخص ہیں۔ فی الحال پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک نہیں ہے جہاں اعلیٰ ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر کام ہو رہا ہو۔‘

انھوں نے جواب میں محمد حفیظ سے سوال ہی کر دیا کہ ’برطانیہ سے کافی مریض علاج کی غرض سے امریکہ کا رخ کرتے ہیں۔ تو کیا اس کا مطلب ہے کہ برطانیہ فیل ہو گیا ہے؟‘

حفیظ

،تصویر کا ذریعہ@betterpakistan

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے محمد حفیظ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ’بہتر ہے کرکٹ پر توجہ دو۔۔۔ آپ کو کسی نے وزیراعظم نہیں بنانا۔‘

حفیظ

،تصویر کا ذریعہ@hinaparvezbutt

ماضی کی یادیں تازہ

انٹرنیٹ پر کبھی کچھ اپ لوڈ کیا ہو اور وہ پلٹ کر واپس نہ آئے ایسا ہو نہیں سکتا۔ ٹوئٹر صارف نائلہ عنایت نے محمد حفیظ کی سنہ 2016 میں بنائی گئی ویڈیو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ’سنہ 2016 میں محمد حفیظ کو 20 کروڑ پاکستانیوں کی فکر نہیں تھی جب وہ بھول گئے کہ نواز شریف لندن میں زیرِ علاج تھے۔ اس لیے کہ اس وقت وہ وزیراعظم تھے اور آپ کو اپنی سلیکشن کا موقع برباد نہیں کرنا تھا۔‘

حفیظ

،تصویر کا ذریعہ@nailainayat

مفت کے مشورے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس کو مدِنظر رکھتے ہوئے صارفین نے محمد حفیظ کو کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے مشورے بھی دیے۔

ٹوئٹر صارف عبداللہ چیمہ نے قومی کرکٹر محمد حفیظ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’پلیز کرکٹ پر توجہ دیں۔ ہمارے پاس سیاسی لیڈر تو کافی ہیں لیکن ہمارے پاس شاندار کرکٹرز نہیں ہیں تو پلیز صرف ٹویٹس نہ کریں، عالمی ریکارڈز بھی بنائیں۔‘

حفیظ

،تصویر کا ذریعہ@AB_cheema

صحافی طلعت حسین نے ٹویٹ کیا کہ کرکٹر محمد حفیظ کو اس سب میں کودنے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ عموماً قومی معاملات پر تبصرے تو نہیں دیتے۔

حفیظ

،تصویر کا ذریعہ@TalatHussain12

ٹوئٹر صارف سید محمد عزیر نے صحافی طلعت حسین کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'حفیظ کو باہر جاتی گیند چھیڑنے کا پرانا شوق ہے۔'

حفیظ

،تصویر کا ذریعہ@ghostuzair