آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
نیوزی لینڈ کو ہرا کر انگلینڈ سیمی فائنل میں، پاکستان کے امکانات معدوم
انگلینڈ نے چیسٹر لی سٹریٹ کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈکو ایک واضح فرق سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی لیا ہے۔ انگلینڈ کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف جیت ضروری تھی جو اس نے باآسانی حاصل کر لی۔
انگلینڈ نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے ہرا کر ٹیبل پوائنٹس پر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ آسٹریلیا اور انڈیا پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
سیمی فائنل کے لیے چوتھی ٹیم کا فیصلہ پانچ جولائی کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین میچ کے اختتام پر ہو گا۔
انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ انگلینڈ نے ابتدائی بیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی کی وجہ نیوزی لینڈ کے لیے 306 کا ہدف مقرر کرنے میں کامیاب رہا۔ انگلینڈ کی فتح میں جانی بیرسٹو کی سنچری اور جیسن روئے کی نصف سنچری نے اہم کردار کیا۔
جیسن روئے اور بیرسٹو کی جارحانہ بیٹنگ
انگلینڈ کی موجودہ ٹیم پچھلے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تذلیل آمیز شکت کے بعد اپنے کھیل کا انداز تبدیل کیا اور جارحانہ انداز اپنایا۔انگلینڈ کی جارحانہ حکمت عملی میں جیس روئے کا کردار انتہائی اہم ہے۔ جیس روئے جب ان فٹ ہو کر دو میچوں کے لیے ٹیم سے باہر ہوئے تو ایسے لگا کہ انگلینڈ کی پوری ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہی بھول گئی ہے۔ جیسن روئے جب سے واپس آئے ہیں انگلینڈ کی ٹیم ایک بار پھر ایک فیورٹ ٹیم کے طور ابھر کر سامنے آئی ہے۔ انڈیا کے خلاف میچ میں جیسن روئے نے جس طرح جانی بیرسٹو کے ساتھ مل کر انڈین سپنروں کو ناکارہ کیا ، اسی طرح انھوں نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولروں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ابتدائی 18 اووروں میں 123 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو ایک مضبوط بنیاد مہیا کی۔ بیرسٹو نے مسلسل دو میچوں میں سنچریاں کیں جبکہ جیسن روئے نے مسلسل دوسری نصف سنچریاں مکمل کیں۔
پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ انگلینڈ نے 9 میچ کھیل کا بارہ پوائنٹس حاصل کیے۔ انڈیا اور آسٹریلیا پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ سیمی فائنل کے لیے ابھی ایک اور ٹیم کو کوالیفائی کرنا ہے۔ نیوزی لینڈ اپنے نو میچ کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر ہے۔ اگر پاکستان پانچ جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیت بھی جائے تو اس کے پوائنٹس گیارہ ہی ہو سکیں گے جبکہ نیوزی لینڈ بہتر رن ریٹ کے ساتھ پہلے ہی گیارہ پوائنٹس حاصل کر چکا ہے۔