آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کرکٹ ورلڈ کپ 2019: سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ فاتح
برطانیہ میں جاری آئی سی سی کرکٹ کے عالمی کپ مقابلوں کا 29 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی حیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دے دی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 292 رنز کے ہدف کے تعاقب کر رہی تھی۔ تاہم اس کی پوری ٹیم 49 اوور میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی اگرچہ جم کر نہ کھیل سکے لیکن کرس گیل اور کارلوس بریتھویٹ کے سکورز کے باعث وہ میچ کو سنسنی خیز اختتام تک لے آئے جہاں ویسٹ انڈیز کی فتح بھی صاف دکھائی دے رہی تھی۔
تاہم جب میچ جتنے کے لیے محض چھ گیندوں پر پانچ رنز درکار تھے بریتھویٹ ہی جلد بازی میں چھکا مارنے کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شیلڈن کوٹریل تھے۔ انھوں نے 15 رنز بنائے۔
جس وقت ٹیم کے بیشتر کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو رہے تھے کارلوس بریتھویٹ نے سنبھل کر ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور سنچری سکور کر لی۔
آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کیمار روچ تھے جنہیں ہینری نے 14 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس سے پہلے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایشلی نرس تھے جنہیں صرف ایک رنز کے انفرادی سکور پر بولاٹ نے آؤٹ کیا۔ ان کے فوراً بعد ہی ایون لیوس بنا کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔
ان سے پہلے تین مرتبہ کیچ ڈراپ ہونے کے بعد بالآخر کرس گیل بھی پویلیئن لوٹ ہی گئے۔ 87 کے انفرادی سکور پر بولاٹ نے ان کا کیچ پکڑ ہی لیا۔
تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شمرون ہیٹمائر تھے انھوں نے 54 رنز بنائے۔ جبکہ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیسن ہولڈر (کپتان) تھے جو بنا کوئی رنز بنائے پہلی ہی گینڈ پر آؤٹ ہو گئے۔
اس سے پہلے شمرون ہیٹمائر نے کرس گیل کے ساتھ پارٹنر شپ میں 122 رنز بنائے۔
کرس کیل اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔ کرس گیل کی بیٹنگ کے دوران نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے تین مرتبہ ان کا کیچ ڈراپ کیا۔ ایک مرتبہ وہ 15 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ دوسری مرتبہ 58 اور تیسری مرتبہ 59 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔
ویلیمسن نے 154 گیندوں پر 148 رنز بنائے، یہ ان کی اس ورلڈ کپ میں دوسری سنچری تھی۔ ان کے علاوہ ٹیلر نے قابل ذکر سکور کیا۔ انھوں نے 95 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔