مصری فٹبالر محمد صلاح کے مداح صرف انسان ہی نہیں، طوطے بھی ان کے گن گانے لگے

صلاح

،تصویر کا ذریعہGetty Images

برطانوی فٹبال کلب لیور پول کے مداح تو مصری کھلاڑی محمد صلاح کے گیت گاتے ہی ہیں لیکن اب ان کے پرستاروں میں ایک ایسا طوطا بھی شامل ہو گیا ہے جو ’محمد صلاح، محمد صلاح‘ کا گیت گنگناتا ہے۔

یہ ایک افریقن سرمئی رنگ کا طوطا ہے جس کا نام ’کیلو‘ ہے۔

اس طوطے کی مالکن لنڈا بتاتی ہیں کہ وہ ان کے پاس تب سے ہے جب اس کی عمر محض 13 ہفتے تھی۔

رواں سال اکتوبر میں کیلو پانچ سال کا ہو جائے گا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

لنڈا خود لیور پول کی فین ہیں ان کا کہنا ہے کہ کیلو نے ’مو صلاح‘ گانا کہیں سنا اور تب سے اسے گنگنانا شروع کر دیا۔

وہ کہتی ہیں ’اب تو اسے گانے کے سارے الفاظ رٹ گئے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے

محمد صلاح کا کہنا ہے کہ مداحوں نے ویسے تو ان کے لیے بہت سے گانے بنائے ہیں لیکن ان سب میں ان کا پسندیدہ گانا وہ ہے جس میں انھیں ’ایجیپشن کنگ (مصری بادشاہ)‘ پکارا جاتا ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

چیمپیئنز لیگ میں لیورپول کے لیے سب سے زیادہ گولز کرنے والوں کی فہرست میں محمد صلاح کا 16 گولز کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ لیور پول کے لیجنڈ فٹبالر سٹیون جیرارڈ اس فہرست 30 گولز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ٹائمز میگزین نے اس سال انھیں 100 بااثر افراد کی فہرست میں بھی شامل کیا ہے۔

محمد صلاح نے حال ہی میں لیور پول کو چیمپیئنز لیگ کا فائنل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ شاید اسی وجہ سے اس بار عید کے موقع پر مصر میں ان کے آبائی علاقے نیگرگ میں ان گھر کے باہر کافی مجمع اکھٹا ہو گیا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

صلاح کو اپنی ذاتی زندگی میں صحافیوں اور مداحوں کی یہ مداخلت کچھ پسند نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عید کی نماز تک پڑھنے نہیں جا سکے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

عربی میں کی گئی اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’اس کا پسندیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ احترام اور پیشہ وارانہ مہارت کی کمی ہے۔‘

صلاح سنیچر کو یورپ کا سب سے بڑا فٹ بال ٹائٹل یو ای ایف اے کپ جیتنے کے بعد قاہرہ پہنچے تھے۔ اب وہ 21 جون سے شروع ہونے والے افریقہ کپ آف نیشنز میں حصہ لیں گے جس کی میزبانی مصر کر رہا ہے۔

گذشتہ سال موسمِ گرما میں ورلڈ کپ کے بعد ان کے گھر کا پتہ لیک ہو گیا تھا اور تب بھی ہزاروں افراد ان کے گھر کے باہر جمع ہو گئے تھے۔

لیکن اس وقت صلاح باہر جا کر اپنے مداحوں سے ملے اور آٹوگراف دینے کے علاوہ ان کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔

میگی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

محمد صلاح اپنی بیوی میگی صلاح اور بیٹی مکہ کو اپنی کامیابی کی بڑی وجہ سمجھتے ہیں۔

میگی سے صلاح کی پہلی ملاقات مصر میں سکول کے دنوں میں ہوئی تھی۔

سنہ 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے دونوں ساتھ ہیں اور میگی میچوں کے دوران سٹینڈز سے صلاح کا حوصلہ بڑھاتی آئی ہیں۔

لیکن سنہ 2018 میں جب صلاح نے پریمیئر لیگ کے میچ میں گولڈن بوٹ جیتا، تب پہلی مرتبہ میگی اور مکہ نے انھیں فیلڈ میں جوائن کیا اور اس طرح وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

میچ کے اختتام پر پچ پر مدعو کر کے جب انھیں گولڈن بوٹ کا ایوارڈ دیا گیا تو ان کی بیٹی مکہ صلاح فٹبال کے ساتھ کھیلتی کھیلتی میدان میں آ گئیں جس پر شائقین نے انھیں بھر پور داد دی۔

مکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

صلاح اپنے مداحوں کو وقتاً فوقتًا سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی ذاتی زندگی کی جھلک بھی دکھاتے رہتے ہیں۔

انسٹاگرام پر ان کے تقریباً 28 ملین سے زیادہ فالورز ہیں۔

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام

لیور پول کے مسلمانوں کے لیے فخر کی علامت

لیور پول کے مسلمان محمد صلاح کو فخر کی علامت سمجھتے ہیں۔

سٹینفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق لیور پول فٹ بال کلب میں صلاح کی موجودگی اور ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت شہر میں خوشگوار اثرات لانے کا باعث بنی ہے اور اسلاموفوبیا کو کم کرنے میں مدد دی ہے۔

شہر بھر میں اور سوشل میڈیا پر مسلمان مخالف جذبات اور نفرت انگیز جرائم میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔