جاپان کے دورے پر گئے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سومو ریسلنگ کا مقابلہ دیکھنے پہنچ گئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چار روزہ دورہ جاپان میں وہاں کی روایتی سومو ریسلنگ کا مقابلہ دیکھا اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’نہایت ہی زبردست شام تھی۔‘

صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ تھے جب وہ ملک کے دارالحکومت ٹوکیو میں سمر گرینڈ سومو ٹورنامنٹ دیکھنے گئے۔

صدر ٹرمپ نے مقابلے کے فاتح کو انعام بھی دیا۔

.