آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
73 سالہ کھلاڑی نے دنیا کے معمر ترین فٹبالر کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ایک 73 سالہ اسرائیلی فٹبالر نے پیشہ وارانہ میچ میں حصہ لے کر دنیا کے سب سے معمر فٹبال کھلاڑی ہونے کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ جمعے کی دوپہر آئسیک ہائیک نے آئرونی او یہودا نامی اسرائیلی ٹیم کے لیے گول کیپر کے طور پر کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا۔
اتنی زیادہ عمر کے باوجود، ہائیک کا کہنا تھا کہ پورے 90 منٹ کی گیم کھیلنے کے بعد وہ ایک 'اور گیم کھیلنے کے لیے تیار' تھے۔
ہائیک کی 74ویں سالگرہ سے چند دن پہلے انھیں میچ کے بعد منعقد ہونے والی تقریب میں گینیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
آئرونی او یہودا اسرائیلی لیگ کے چوتھے درجے لیگا بیٹ ساؤتھ اے میں کھیلتی ہے۔
حالانکہ مقابی رمت گان نامی ٹیم نے ان کی ٹیم کو 1-5 سے شکست دے دی تھی مگر عراق میں پیدا ہونے والے ہائیک نے میچ کے دوران کئی گول ہونے سے روکے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ہائیک نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا 'یہ صرف میرے لیے ہی نہیں بلکہ اسرائیلی کھیلوں کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔'
ان کے 36 سالہ بیٹے موشے ہائیک کے مطابق ان کے والد کی کامیابی 'ناقابل یقین' ہے۔
موشے نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد کے ساتھ کھیلتے ہوئے وہ آئسیک سے پہلے تھک جاتے تھے۔
اس سے پہلے معمر ترین کھلاڑی کا ریکارڈ 53 سالہ یوروگوئن کھلاڑی روبرٹ کارمونا کو حاصل تھا جو سنہ 2015 میں پین ڈی ایزوکار نامی ٹیم کا حصہ تھے۔
جاپانی سٹرائکر کزواوشی میورا پیشہ ورانہ میچ میں گول کرنے والے سب سے معمر فٹبالر ہیں۔
انھوں نے سنہ 2017 میں جے لیگ 2 میں یوکوہاما کے لیے کھیلتے ہوئے تھیسپا کوساٹسو کے خلاف فیصلہ کُن گول کر کے سر سٹینلے میتھیوز کا 52 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔