آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پی ایس ایل: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سات رنز سے ہرا دیا
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سات رنز سے شکست دے دی ہے۔
184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 176 بنا سکی۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور لیام لوننگٹسن نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 157 رنز بنائے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لیام ونگسٹن نے چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 82 اور بابر اعظم نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز بنائے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کولن انگرام تھے جو صرف ایک رن بنا پائے جبکہ عماد وسیم اور سکندر رضا نے چار چار رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کرس گرین نے تین، جنید خان اور رسل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور ٹام مورس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں ٹام مورس ایک رن بنا کر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے جو 20 رنز بنا کر عمر خان کی گیند پر محمد عامر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک 52 جبکہ لوری ایوانز 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی 14، حماد اعظم 12 اور اینڈری رسل نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے چار، سہیل خان نے دو جبکہ عمر خان اور عثمان شنواری نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جمعرات سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اس میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بٹینگ کرتے ہوئے اسلام یونائٹیڈ کو 173 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انھوں نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
اس سے قبل جمعرات کو ہی دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے لیگ میں شامل تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایونٹ کے تمام براڈ کاسٹرز اور سپانسرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی مقبول ترین لیگوں میں سے ایک ہے اور شائقین کرکٹ بشمول پاکستانی عوام پی ایس ایل سے لطف اندوز ہوں گے۔