پِٹ بُل نے ٹوئٹر پر پاکستانیوں کو پیغام بھجوادیا کہ وہ نہیں آرہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
عالمی شہرت یافتہ گلوکار پِٹ بُل، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ یہ اعلان انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ویڈیو کے ذریعے کیا۔
انھوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کیونکہ فضائی سفر کافی طویل تھا لہٰذا پائلٹس نے ایک ٹیسٹ اڑان بھری اور جب لینڈ کیا تو انجن کے کچھ پرزے گر گئے تھے جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل کی تقریب میں نہیں پہنچ سکیں گے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستانی کرکٹ شائقین سمیت پٹ بل کے مداحوں کا سوشل میڈیا پر اس واقعے کے متعلق ملاجلا ردعمل سامنے آیا۔
ٹوئٹر کے صارف ملک اویس نے کفایت شعار پاکستانیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا کہ

،تصویر کا ذریعہTwitter
سید شاہ میر علی نے مختصر الفاظ استعمال کرتے ہوئے پی ایس ایل سے مخاطب ہو کر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک غمزدہ شخص سوال کر رہے ہیں کہ ’کیا میں آپ کے لیے ایک لطیفہ ہوں؟‘

،تصویر کا ذریعہTwitter
ولید بٹ نے گلوکار کو ندامت دلانے کی کوشش کی۔ انھوں نے بھی ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک شخص دوسرے کو کہہ رہا ہے کہ ’شرم نہ آئی تجھے یہ سب کرنے سے پہلے؟‘

،تصویر کا ذریعہTwitter
احتشام ناصر نے صورت حال کا مثبت پہلو دیکھاتے ہوئے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستان کے پاس پہلے سے ہی پِٹ بُل کا متبادل تیار ہے اور اس کے ساتھ انھوں نے مشہور گلوکار علی عظمت کی تصویر شیئر کی ہوئی ہے۔ مختلف صارفین نے علی عظمت اور پِٹ بُل کی مشابہت کی طرف توجہ دلائی جس سے کافی لوگ محظوظ ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
برشنا کاسی نے بھی ایسی ہی ٹویٹ کی ہے جس میں دونو گلوکاروں کی تصویریں ایک ساتھ ہیں اور انھوں نے اس پر تبصرہ کچھ یوں کیا کہ ’آپ نے کیا آرڈر کیا بمقابلہ آپ کو کیا موصول ہوا۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہTwitter
گلوکار کے مداحوں نے ان کے نہ پہنچنے پر افسوس کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ایسے ہی ایک شخص باسط رفیق ہیں جنھوں نے پٹ بل کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کو کچھ گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں لیکن اس وقت بھی پِٹ بُل کو ٹویٹ پر ٹویٹ موصول ہو رہی ہے۔ کچھ لوگ تو بس یہ کہ رہے ہیں کہ گلوکار بہانے بنا رہے ہیں۔ جو بھی ہو ایک بات پکی ہے کہ پٹ بل نہیں آ رہے۔







