آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ٹوکیو 2020: ٹوکیو اولمپکس کے تمغے کوڑے سے نکالے گئے دھات سے بنیں گے
ٹوکیو اولمپک اور پیرااولمپک میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے میڈلز الیکٹرانک کوڑے سے حاصل کیے گئے سونے، چاندی اور کانسی سے تیار کیے جائیں گے۔
الیکٹرانک کوڑ کباڑ سے نکالے گئے دھات سے تمغے بنانے کے منصوبے پر2017 سے کام شروع ہو گیا تھا۔ اس کو قابل عمل بنانے کے لیے پرانے سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ کو بڑی تعداد میں جمع کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اس منصوبے کے تحت 30.3 کلوگرام سونا، 4100 کلوگرام چاندی اور 2700 کلوگرام کانسی جمع کرنا تھا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ مارچ تک یہ اہداف پورے کر لیں گے۔
ان کے مطابق کانسی کا ہدف گذشتہ جون میں پورا ہو گیا تھا جبکہ اکتوبر تک انھوں نے سونا حاصل کرنے کا 90 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا جبکہ 85 فیصد چاندی بھی جمع کر لی گئی ہے۔
ٹوکیو 2020 کے تمغوں کا ڈیزائن اسی سال جاری کیا جائے گا۔ دوبارہ قابل استعمال بنائے گئے دھات کو جاپانی عوام، کاروبار اور صنعت سے حاصل کیا گیا ہے۔
نومبر 2018 تک 47,488 ٹن پرانے فون جمع ہوئے اور اس کے علاوہ لوگوں نے 50 لاکھ استعمال شدہ فون اپنے مقامی نیٹ ورک کے پاس جمع کرا دیے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ٹوکیو 2020 کی انتظامیہ نے ایک بیاں میں یہ کہا کہ 'اندازے کے مطابق تمام تمغوں کو تیار کرنے میں جو مطلوبہ دھات کی مقدار رہ گئی ہے وہ عطیہ کیے گئے موبائل فون سے حاصل کر لی جائے گی۔'
2016 کے ریو اولمکس میں چاندی اور کانسی کے تمغوں میں 30 فیصد ری سائیکل شدہ مواد استعمال ہوا تھا۔