آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پورٹ الزبتھ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی
پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے امام الحق اور محمد حفیظ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان نے 267 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے امام الحق نے 86، محمد حفیظ نے 71 اور بابر اعظم نے 49 رنز بنائے۔
پاکستان کے محمد حفیظ کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سنیچر کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 50 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ہاشم آملہ نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 108 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اُن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 155 رن کی شراکت بنانے والے ڈوسن 93 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی طرف سے حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی حالیہ ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تین ٹسیٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیتی تھی۔