مو صلاح کا مجسمہ، سوشل میڈیا پر لوگ حیران

،تصویر کا ذریعہGetty Images
فٹبال کلب لیورپول اور مصری قومی ٹیم کے لیے کھیلنے والے فٹبال سٹار مو صلاح کا ایک نیا مجسمہ بنایا گیا ہے جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر لوگ شدید تنقید اور مذاق کر رہے ہیں۔
یہ فن پارہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں اتوار کے روز ورلڈ یوتھ فورم میں پیش کیا گیا۔
اس میں مو صلاح کا گول کے بعد جشن منانے کا وہ معروف انداز دکھایا گیا ہے جس میں وہ ہاتھ پھیلا کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ مگر لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ گلوکار لیو سیئر یا فلم ہوم الون کے کردار مارئوو سے زیادہ ممالثت رکھتا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1

مو صلاح کا یہ مجسمہ فٹبال کی دنیا کے ان کافی سارے مجسموں کی ایک کڑی معلوم ہوتا ہے جو لوگوں کو سوچ میں ڈال دیتے ہیں۔
اس کا موازنہ گذشتہ سال مدیرہ ہوائی اڈے پر لگائے گئے کرسٹیانو رونالڈو کے مجسمے سے کیا جا رہا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو کا مجسمہ ایمانیوئل ہورہے دی سلوا نے بنایا تھا۔ انھوں نے شدید تنقید کے بعد اپنی اداسی کا ذکر کیا ہے۔ بعد میں انھیں دی بلیچر رپورٹ نامی ویب سائٹ کی جانب سے یہ مجسمہ دوبارہ بنانے کا موقع دیا گیا۔
جس یوتھ فورم پر مو صلح کا مجسمہ نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے اس میں ہزاروں لوگ شریک تھے جن میں مصری صدر عبدالفتح السیسی بھی شامل تھے۔
یہ فورم گذشتہ سال نوجوانوں کی جانب سے شروع کیا گیا تھا اور اس کا مقصد مصر میں امن و ترقی بڑھانا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مو صلاح کا مجسمہ بنانے والے مائے عبداللہ نے مصری میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے یہ مجسمہ اس لیے بنایا کیونکہ مو صلح مصری نوجوانوں کے لیے ایک اعلیٰ معیار ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2

X پوسٹ کا اختتام, 3

X پوسٹ کا اختتام, 4

مو صلاح نے اپنے پہلے ہی سال میں لیورپول کے لیے 36 میچوں میں 32 گول کیے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
26 سالہ مو صلاح نے اس سال کے آغاز میں لیورپول کے ساتھ ایک پانچ سالہ معاہدہ طے کیا ہے۔ ماضی میں وہ چیلسی اور روما کے لیے کھیل چکے ہیں۔
مو صلاح اپنے آبائی ملک مصر میں انتہائی مقبول ہیں اور مصر کو 2018 کے ورلڈ کپ میں پہنچانے میں ان کا بہت اہم کردار تھا۔